15سال قید کے بعد رہائی کی بجائے انتظامی حراست میں منتقل کئے جانے کیخلاف اسیر کی بھوک ہڑتال 35 ویں روز میں داخل ،حالت

15سال قید کے بعد رہائی کی بجائے انتظامی حراست میں منتقل کئے جانے کیخلاف اسیر ...

رام اللہ (این این آئی)اسرائیلی حکام کی جانب سے پندرہ سال پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہائی کے بجائے فلسطینی نوجوان کو انتظامی حراست میں منتقل کیے جانے کے خلاف اسیر کی بھوک ہڑتال 35 ویں روز میں داخل ہے۔ بھوک ہڑتالی فلسطینی بلال کاید کی حالت مزید تشویشناک ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ کے اسیر کارکنوں نے کہا ہے وہ بلال کاید کی بلا جواز انتظامی حراست اور اس کی بھوک ہڑتال میں اس کے ساتھ یکجہتی کے طورپر بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں۔عوامی محاذ کے کارکنوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مرحلہ وار بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں جب تک بلال کاید کی بھوک ہڑتال ختم اور اس کی رہائی کا فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہیگا۔

مزید : عالمی منظر