بھارت پر کشمیر میں ظلم و جبر کی پالیسی ترک کرنے کے لیے دباو ڈ الا جائے ‘علی گیلانی

بھارت پر کشمیر میں ظلم و جبر کی پالیسی ترک کرنے کے لیے دباو ڈ الا جائے ‘علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلہ کشمیر کے سلسلے میں ان کے چار نکاتی فارمولے پر عالمی برادری مثبت ردعمل کا اظہار کرے گی بھارت پر کشمیر میں ظلم و جبر کی پالیسی ترک کرنے کے لیے دباو ڈ الا جائے گا سری نگر میں بات چیت کرتے ہوے علی گیانی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بھارت کو کشمیر سے متعلق فوجی پالیسی تبدیل کرنے پر آمادہ کیا جائے گا یاد رہے سید علی گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور عالمی رہنماوں کے نام خط میں کہا تھا کہ بھارت کو کشمیر سے متعلق فوجی پالیسی تبدیل کرنے پر آمادہ کیا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی ضمانت مل سکے۔ اس سلسلے میں جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے باشندوں کا حق خودارادیت تسلیم کیا جائے،آبادی والے علاقوں سے فوجی انخلا، عوام کش فوجی قوانین کا خاتمہ کیا جائے ،تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، نظربندی کے کلچر کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر سے جڑے سبھی سیاسی مکاتبِ فکر خاص طور پر حق خودارادیت کے حامی سیاسی رہنماوں کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے ،اقوام متحدہ کے خصوصی مبصرین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے مشاہدین کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔سید علی گیلانی نے عالمی اداروں اور سربراہان مملکت کو ایک طویل خط میں یہ فارمولا پیش کیا ہے ، وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل، امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس جیسے ممالک کے سربراہان، سارک ممالک اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان اور اسلامی ممالک تنظیم کے علاوہ پاکستان، ایران ، سعودی عرب اور ترکی کے سربران مملکت کو مکتوب رونہ کیا گیا ہے ۔
گیلانی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے انڈیا کو کشمیر سے متعلق فوجی پالیسی تبدیل کرنے پر آمادہ کریں۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی زیر قیادت علاقے میں بھارتی مسلح افواج کی طرف سے قتل عام کی عالمی تحقیقات کیلئے راہ ہموار کریں۔سید علی گیلانی نے یہ اپیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان، یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم اور سارک کو ایک خط کے ذریعے کی۔خط کی ایک کاپی پاکستان کے وزیراعظم، ترکی کے وزیراعظم، سعودی عرب کے فرمانروا ، چین کے صدر اور ایران کے صدر کو بھی ارسال کی گئی۔سید علی گیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی رویہ تبدیل کرنے اور جموں وکشمیر میں بھارتی دہشتگردی بند کرانے کیلئے مداخلت کرے۔انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر سازگار ماحول کے قیام کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

مزید :

عالمی منظر -