ایشیا یورپ سربراہ اجلاس منگولیا کے دارالحکومت میں اختتام پذیر

ایشیا یورپ سربراہ اجلاس منگولیا کے دارالحکومت میں اختتام پذیر

الون باتار(اے پی پی) ایشیا یورپ سربراہ اجلاس دونوں براعظموں کے مابین اشتراک عمل کو مزید مستحکم کرنے کے اعلان کے ساتھ ختم ہو گیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق منگولیا کے دارالحکومت میں اختتامی اعلامیے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاوہ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں اور یورپ یونین کے مابین سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں مزید بہتری پر بھی زور دیا گیا۔ اس دو روزہ اجلاس کے دوران فرانسیسی شہر نیس میں حملے اور ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے موضوعات ہی چھائے رہے۔ جاپان نے اس موقع پر بحیرہ جنوبی چین کی ملکیت کے موضوع پر چینی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

مزید : عالمی منظر