امریکا کی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کا راکٹ فالکن 9- رسد لیکر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ

امریکا کی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کا راکٹ فالکن 9- رسد لیکر بین الاقوامی ...

میامی(اے پی پی) امریکا کی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کا راکٹ فالکن 9- پیر کی صبح مزید رسد لیکر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ ہوگیا۔ راکٹ کی روانگی کے بعد سفر کا پہلا مرحلہ مکمل ہوتے ہی راکٹ کا پہلا حصہ واپس زمین پر اتر گیا۔ اس حصہ کو مزید خلائی مشنز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ راکٹ خوراک اور سائنسی آلات پر مشتمل 5 ہزار پاؤنڈ رسد لیکر آج )بدھ کی) صبح بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچے گا۔

رسد میں ایک ہزار پاؤنڈ وزنی انٹرنیشنل ڈاکنگ اڈاپٹر بھی شامل ہے جسے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔ اس اڈاپٹر پر کمرشل خلائی گاڑیاں پارک کی جائیں گی۔ سپیس ایکس اپنی انسان بردار خلائی پروازوں کا آغاز آئندہ سال کے آخر میں کرے گی۔

مزید : عالمی منظر