استنبول میں سپیشل فورسزکو ہیلی کاپٹر مار گرانے کا حکم

استنبول میں سپیشل فورسزکو ہیلی کاپٹر مار گرانے کا حکم

استنبول (اے پی پی) ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد دیگر شہروں سے بلائے گئے 1800 کمانڈوز کو استنبول میں تعینات کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سپیشل فورسز کے یہ دستے استنبول میں گشت کر رہے ہیں اور ان کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے اس کو مار گرایا جائے۔واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہناتھا کہ وہ اپنے حمایتیوں کی جانب سے موت کی سزا کو بحال کرنے کے مطالبے کا احترام کریں گے۔

مزید : عالمی منظر