افریقی یونین کا دو روزہ سربراہی اجلاس روانڈا میں شروع
کیگالی (اے پی پی) افریقی یونین کا دو روزہ سربراہی اجلاس روانڈا میں شروع ہوگیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی سربراہان اجلاس میں جنوبی سوڈان میں تازہ جھڑپوں سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر مشورت کر یں گے۔اجلاس میں افریقی ممالک اور جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت کے آپس کے روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بان کی مون کے مطابق جنوبی سوڈان کے حالات تشویشناک حد تک خراب ہیں۔واضح رہے کہ 54 رکنی افریقی یونین کا اگلا سربراہی اجلاس جنوری 2017ء میں ادیس ابابا میں ہو گا۔