تبت میں برفانی تودہ کی زد میں آکر 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

تبت میں برفانی تودہ کی زد میں آکر 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

بیجنگ(اے پی پی) چین کے جنوب مغربی علاقے تبت میں برفانی تودہ کی زد میں آکر 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ روتوگ کاؤنٹی میں گزشتہ روزچرا گاہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دونگرو گاؤن کے 9 رہائشیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق 350 بھیڑیں اور 110 یاک بھی برف میں دفن ہو گئیں ہیں۔

گرد نواح کے گلیشیئرز میں دراڑیں پڑنے باعث قریبی 2 گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر