باندی پورہ میں مظاہرین کے ہجوم کی بھارتی فوجی کیمپ میں گھسنے کی کوشش

باندی پورہ میں مظاہرین کے ہجوم کی بھارتی فوجی کیمپ میں گھسنے کی کوشش

سری نگر(کے پی آئی) شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں مظاہرین کے ہجوم نے بھارتی فوجی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر کے ان کی پیش قدمی روک دی ۔ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ اسی طرح شہر کے عید گاہ علاقہ میں پتھراو میں ملوث احتجاجیوں پر فورسز کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ وادی کشمیر کے تمام 10 اضلاع میں احتیاطی اقدام کے طور پر کرفیو جاری ہے۔آج رات ریناواری علاقہ میں احتجاج کے دوران ایک نوجوان پلیٹ کا شکار ہوکر زخمی ہوگیا۔ وادی میں افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے موبائیل فون سرویس پیر کو بھی بدستور معطل رہی۔

مزید : عالمی منظر