ڈرامہ سیریل’’کیسی خوشی لے کے آیا چاند‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

ڈرامہ سیریل’’کیسی خوشی لے کے آیا چاند‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری
ڈرامہ سیریل’’کیسی خوشی لے کے آیا چاند‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر شہزاد چوہدری کی ڈرامہ سیریل’’کیسی خوشی لے کے آیا چاند‘‘کی ریکارڈنگ کے لئے اداکارہ نیلم منیرلاہور پہنچ گئی ہیں جہاں پہلے ہی ریکارڈنگ تسلسل سے جاری ہے۔گزشتہ روز ہونے والے ریکارڈنگ میں نیلم منیر کے ہمراہ صدف بھٹی اور فضاعلی سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔اس سیریل کے ڈائریکٹر سید فیصل بخاری ہیں جبکہ کاسٹ میں احسن خان، سہیل اصغر،علی خان،علی انجم اور شبیرجان سمیت دیگرفنکار شامل ہیں۔ سیریل کے لئے شاہ نور سٹوڈیو میں انتہائی بیش قیمت سیٹ لگایا گیا ہے۔اس بارے میں نیلم منیرنے’’پاکستان‘‘کوبتایاکہ میں اس سیریل میں خوشی کا رول کررہی ہوں جس کی شادی احسن خان سے ہوتی ہے لیکن شادی کے بعد اس کی زندگی میں بہت سی مشکلات اور تبدیلیاں آتی ہیں اور اسی طرح کہانی آگے بڑھتی رہتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں اس ڈرامے کے علاوہ لاہور میں دوکمرشلز کی کررہی ہوں۔نیلم منیر نے مزید بتایا کہ ٹی وی کے ساتھ ساتھ اب میں فلموں میں بھی کام کررہی ہوں۔

مزید : کلچر