پروڈیوسرشہزاد چوہدری کی فلم ’’سو کروڑ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز 7اگست سے ہوگا

پروڈیوسرشہزاد چوہدری کی فلم ’’سو کروڑ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز 7اگست سے ہوگا
 پروڈیوسرشہزاد چوہدری کی فلم ’’سو کروڑ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز 7اگست سے ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسرشہزاد چوہدری کی فلم’’سو کروڑ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز 7اگست سے ہوگا۔ اورینٹل فلمز کی اس پیشکش کو شعیب خان ڈائریکٹ کریں گے جبکہ اس کے رائٹر بابر کشمیری ہیں۔فلم’’سو کروڑ‘‘ فنکاروں میں نور حسن،عدنان ٹیپو،صنم چوہدری،ثناء ،جاوید شیخ،ندیم بیگ،عنایت اللہ خا ن ،اسماعیل تارا، ساجن عباس اور بھارتی فنکارہ ریحانہ ملہوترہ شامل ہیں۔اس میگا پراجیکٹ میں بشریٰ انصاری اور جان ریمبوبطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔اس فلم کے آئٹم سانگ کیلئے بھارتی اداکارہ آرتی چھابڑہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔’’سو کروڑ ‘‘کے کو پروڈیوسر خرم چوہدری اور میوزک ڈائریکٹر نوید واجد علی ناشاد ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر شہزاد چوہدری نے بتایا کہ فلم کی 60فیصد شوٹنگ بینکاک میں اور جبکہ بقایا فلم کو لاہور میں مکمل کیا جائے گا۔یہ فلم بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائی جائے گی فلم کی موسیقی زبردست ہو گی اور اس میں وہ سب کچھ ہوگا جو عوام دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شہزاد چوہدری نے کہا کہ فلم کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔

مزید : کلچر