پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر سے پروگرام ’’کھوئے ہووٗں کی جستجو‘‘کی پذیرائی

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر سے پروگرام ’’کھوئے ہووٗں کی جستجو‘‘کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر سے پروگرام "کھوئے ہووٗں کی جستجو"کو بہت پزیرائی ملی ۔پاکستان ٹیلی ویژن نے اس پروگرام کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔علمی اور ادبی حلقوں کا کہنا ہے سماجی ،معاشرتی اقدار او مثبت روایات کے تحفظ کے لئے اس طرح کے پروگرام تمام چینلز کو نشر کرنے چاہئیں ۔پروگرام "کھوئے ہووٗں کی جستجو" بروز ہفتہ پی ٹی وی ہوم سے نو بجکر پانچ منٹ پر جبکہ پی ٹی وی نیوز سے بروز اتوار دس بجکر پانچ منٹ پر نشر کیا جایاکرے گا ۔ ہفتہ اور اتوار کو پیش کئے جانے والے اگلے پروگرام ’’کھوئے ہووٗں کی جستجو‘‘ میں'' احمدندیم قاسمی " کے فن اورشخصیت کے حوالے سے یاد داشتوں کے سفر پر شگفتہ انداز میں احاطہ کیا جائے گا ۔اس پروگرام میں معروف کالم نگار،ادیب ،شاعر اور لکھاری عطاالحق قاسمی خود بھی بحیثیت تجزیہ نگار حصہ لے رہے ہیں جواپنے جملوں سے خود بھی کشتِ زعفران بکھیرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ناظرین کو محظوظ کرنے کیلئے اس پروگرام میں آغا عباس جنہیں اپنے شاعر ہونے کی غلط فہمی ہے ،کے مختصر مزاحیہ خاکے بھی شامل کئے گئے ہیں۔


اس پروگرام میں بنیادی طور پر ہماری کھوئی ہوئی اقدار،روایات اورثقافت کی تلاش اور انہیں نئی نسل سے روشناس کروانے کی ایک کوشش کی گئی ہے ۔اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض فائزہ بخاری ادا کر رہی ہیں جبکہ ابرار ندیم میزبانی میں ان کی معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ سکرپٹ لکھنے کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں ۔ پروگرام "کھوئے ہووٗں کی جستجو" پروڈیوسر عمر خان کی پیشکش ہے جو نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کہنہ مشق پروڈیوسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کی معاونت مشا عمر خواجہ کر رہی ہیں ۔

مزید :

کلچر -