نجی چینل پرمارننگ شو کی ہوسٹنگ کا تجربہ کامیاب رہا ، انیقہ علی

نجی چینل پرمارننگ شو کی ہوسٹنگ کا تجربہ کامیاب رہا ، انیقہ علی
 نجی چینل پرمارننگ شو کی ہوسٹنگ کا تجربہ کامیاب رہا ، انیقہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)معروف ادا کارہ ،ہوسٹ اور گلوکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ نجی چینل پرمارننگ شو کی ہوسٹنگ کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔میں اس سلسلے کو جاری رکھوں گی ۔انیقہ علی نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا ، فنکار پیدائشی طور پر ہی اپنے اندر صلاحیتیں لے کر پیدا ہوتا ہے جس سے آگے چل کر وہ فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں ہیں ۔ گلوکاری کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیاہے مگر گلوکاری کا فن قدرتی طور پر ہی میرے اندر موجود تھا اور اس کے ساتھ اب دیگر شعبوں میں بھی کام کر رہی ہوں تو میں سمجھتی ہوں کہ اس کی صلاحیتیں بھی مجھ میں تھیں جو وقت کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں ۔ انیقہ علی نے کہا کہ گلوکاری سمیت دیگر شعبوں میں جہاں مجھے قدرت نے کامیابی عطاء کی ہے اس پر میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جو بھی پراجیکٹ شروع کرتی ہوں اس میں عوامی خواہشات کو سب سے پہلے مد نظر رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے کامیابیاں ملی ہیں ۔

مزید :

کلچر -