شیراکوٹ پولیس کاسرچ آپریشن،متعددگرفتار،اسلحہ برآمد

شیراکوٹ پولیس کاسرچ آپریشن،متعددگرفتار،اسلحہ برآمد

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شیر ا کو ٹ پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیر ا کو ٹ میں قائم مقامی ڈی آئی جی آ پر یشنز منتظر مہدی کے احکامات پر پولیس نے بھر پور آپریشن کیا ۔ یہ آپریشن علاقے میں مشکوک افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ایس ایچ او شیر ا کوٹ چو دھر ی وقا ص ظفر نے کی۔ اس دوران متعدد گھروں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے اور متعدد افراد کو نا مکمل کوائف پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں افغان باشندوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن کو جاری رکھا جائے گا اور علاقے میں کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو نہیں رہنے دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی