مال روڈ پر احتجاج،ٹریفک کی روانی کیلئے12ڈائیورشن پوائنٹس قائم

مال روڈ پر احتجاج،ٹریفک کی روانی کیلئے12ڈائیورشن پوائنٹس قائم

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر مال روڈ پر احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے12ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام دفتری سٹاف کو ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات کردیا۔ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی راہنمائی کیلئے ایس پیز کی نگرانی میں اضافی3ڈی ایس پیز، 04 ٹریفک انسپکٹرز، 15 پٹرولنگ آفیسرز، 30 ڈیوٹی آفیسرز سمیت 88ٹریفک وارڈنز تعینات کر دئے، اس دوران ایس پی سٹی محمد آصف صدیق بھی وارڈنز کے ہمراہ موقع پر موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔مال روڈ پر احتجاج کے دوران اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے 12 ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔

مزید : علاقائی