کوٹ لکھپت ، چند رائے روڈ پر کچے گھر کی چھت گر گئی ،مالک اکرم زخمی ہوگیا
لاہور (اپنے کر ائم رپورٹرسے )کوٹ لکھپت کے علاقہ میں گزشتہ روز ایک اور چھت گر گئی ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت میں چند رائے روڈ پر ایک کچے گھر کی چھت گر گئی ،جبکہ چھت گر نے سے گھر کا مالک اکرم زخمی ہوگیا ،اہل خانہ اور محلہ داروں نے اس طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔