جناح ہسپتال ، ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون ہلاک ، لواحقین کا ڈاکٹروں اور عملے پر تشدد ، وارڈ کے شیشے توڑ دیئے

جناح ہسپتال ، ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون ہلاک ، لواحقین کا ڈاکٹروں اور عملے پر ...

لاہور (اپنے کر ائم رپورٹرسے +جنر ل ر پو رٹر )ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جنا ح ہسپتال میں خاتون ہلاک ہوگئی، لو احقین نے 3 لیڈی ڈاکٹروں سمیت 6 ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میڈیکل وارڈ کے شیشے تو ڑ دئے ،پولیس نے متوفیہ کے خاوند 2 بیٹوں اور 3 نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ ٹھو کر نیاز بیگ کے محمد علی کی بیوی (ص)کو علاج کیلئے جنا ح ہسپتال میڈیکل لایا گیا جہاں وہ مصنوعی سانس پر آنے کے بعد دم تو ڑ گئی ،لو احقین نے ڈاکٹروں کی غفلت سے ہلاکت قرار دیکر ہنگامہ شروع کر دیا،ڈاکٹر وقاص ،ڈاکٹر سجاول اور 3 لیڈی ڈاکٹروں سمیت 6 ڈاکٹروں اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وارڈ کے شیشے تو ڑ دئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور ڈائریکٹر سکیورٹی جناح ہسپتال کا شف بشیر کی مدعیت میں 3 باپ بیٹوں محمد علی ،حسین اور حسنین سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی