بھاٹی گیٹ ،گھر والوں سے جھگڑے کے بعد نوجوان نے خو دکشی کر لی
لاہور (اپنے کر ائم رپورٹرسے )گھر والوں سے جھگڑے کے بعد بھاٹی گیٹ میں نوجوان نے پھند ا لے کر خو دکشی کر لی۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ چوک جھنڈے کا رہائشی 16 سالہ رمضان نشے کا عادی تھا ۔اس نے لو احقین سے پیسے مانگے تو انہوں نے انکار کر دیا ،گھر والے شادی پر چلے گئے جبکہ رمضان نے پھند ا لے کر خودکشی کر لی ۔ محلہ داروں نے لاش اتار کر پولیس کو بلو ایا جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مر دہ خانہ میں جمع کر وا دیا اور مزید تفتیش شر وع کر دی ۔