باؤلنگ اوربیٹنگ میں پاکستان کوانگلینڈ پرمجموعی برتری حاصل
لاہور(این این آئی)پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں بیٹنگ میں پاکستانی بلے باز چھائے رہے،پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں زیادہ سے زیادہ رنزپاکستان کے انضمام الحق نے بنائے۔انہوں نے 19 میچوں کی 32 اننگز میں 54.62 کی اوسط سے1584رنزبنائے جن میں 5 سنچریاں اور10نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور148 رنز ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان ہی کے مشتاق محمد نے 23 میچوں کی 41 اننگز میں 42 کی اوسط سے1554 رنز بنائے جن میں 3 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 157 رنز ہے۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کے محمدیوسف نے 14 میچوں کی 24اننگزمیں62.45کی اوسط سے 1499 رنز بنائے جن میں 6 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 223 رنز ہے۔ چوتھے نمبرپرپاکستان کے سلیم ملک نے 19 میچوں کی 28 اننگز میں 60.69کی اوسط سے1396رنزبنائے جن میں4سنچریاں اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 165 رنز ہے۔ اور پانچویں نمبر پاکستان کے جاوید میاں داد نے 22 میچوں کی 32 اننگز میں 51.11 کی اوسط سے 1329 رنز بنائے جن میں2سنچریاں اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 260 رنز ہے۔ اسی طرح دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچوں میں باؤلنگ میں بھی پاکستانی باؤلرزچھائے رہے۔سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز عبدالقادر کے پاس ہے جنہوں نے 16 میچوں میں 5593 گیندوں پر 2049رنزدے کر24.98کی اوسط سے 82 وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے 18 میچوں میں 3982 گیندوں پر 1748 رنز دے کر30.66 اوسط سے 57 وکٹیں لیں۔تیسرے نمبر پر پاکستان کے وقار یونس نے 11 میچوں میں 2425 گیندوں پر 1352 رنز دے کر27.04کی اوسط سے 50 وکٹیں لیں۔ چوتھے نمبرپرپاکستان کے انتخاب عالم نے 20 میچوں میں 4884 گیندوں پر 2145 رنز دے کر 43.73 کی اوسط سے 49 وکٹیں لیں۔
پانچویں نمبر پر پاکستان کے عمران خان نے 12 میچوں میں 2919 گیندوں پر 1158 رنز دے کر 24.63کی اوسط سے 47وکٹیں لیں۔