کھلاڑیوں کو نالج اور مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے،ٹرینر اسد رضوی

کھلاڑیوں کو نالج اور مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے،ٹرینر اسد رضوی

لاہور (آئی این پی) قومی ٹیم کو ٹریننگ دینے والے اسد رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو نالج اور مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اسد رضوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کاکول اکیڈمی میں جانے سے پہلے ان کے ساتھ تھے اور کئی دن اکٹھے گزارے جس یہ پتہ چلا کہ کھلاڑیوں میں لیول آف نالج کی کمی تھی۔ اس سیشن کے دوران انہیں دباؤ کو جھیلنا اور کھیل کے دوران جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھتے ہوئے ان پر قابو پانے سے متعلق بتایا اور کھلاڑیوں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بہت تیزی سے سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی خواہ جتنی مرضی شہرت حاصل کر لے وہ میدان میں اترتے وقت دباؤ میں ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو یہی بتایا کہ وہ اس دباؤکو کس طرح سنبھال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑی جب میدان میں کھیلتے ہیں تو ان کے جسم میں گیلک ایسڈ کی مقدار بڑھتی ہے۔ کھلاڑی میدان میں جن ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں شوگر ہوتی ہے جو گیلک ایسڈ میں مزید اضافے کا باعث بنتی ہے اور اس طرح کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔

کھلاڑیوں کو ایسی ہی تمام باتوں کے بارے میں بتایا گیا جن پر عمل کر کے وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی