پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتے گی والدہ مصباح الحق

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتے گی والدہ مصباح الحق

اسلام آباد (آئی این پی)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی والدہ نے کہا ہے کہ میری دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی جیتے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے تھے کہ مصباح الحق کی عمر زیادہ ہے اور وہ اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کرسکیں گے لیکن انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تنقید کرنے والوں کی باتوں کا جواب پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح سے دیدیا ہے اور آئندہ بھی ان کی قیادت میں ٹیم ملک کا نام روشن کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی