پاکستان بلائنڈ کرکٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس کل بھوربن میں ہوگا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس کل بھوربن میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کی گورننگ باڈی کا اجلاس(کل)بدھ 20 جولائی کو بھوربن میں منعقد ہو گا جس میں کونسل کے مالی سال 2015-16ء کے اخراجات کی منظوری سال 16-17 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ملک میں موجود بلائنڈ کرکٹ کلبوں کے قوانین میں ترامیم بھی متوقع ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے ٗاس موقع پر پی بی سی سی کے ڈائریکٹرز بھی موجود ہوں گے۔