قومی اپنراحمدشہزادکی پش اپس لگاکر قومی ٹیم کومبارکباد

قومی اپنراحمدشہزادکی پش اپس لگاکر قومی ٹیم کومبارکباد

لاہور(این این آئی) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کا پش اپس کا انداز اپنا کر لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کی مبارکباد دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے 20سال بعد انگلینڈ کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا۔ اس کامیابی پر اگرچہ پوری قوم خوش ہے مگر کچھ لوگوں نے الگ ہی انداز سے اس خوشی کو اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے تو گھر بیٹھے ہی قومی ٹیم سے اظہار یکجہتی کیا اور مبارکباد دینے کیلئے انہی کے انداز میں پش اپس لگائیں۔ احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیم پاکستان آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں جیت کے بعد یہاں سب کتنے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سب سے فخر ہے۔ اپنی کارکردگی اسی طرح جاری رکھیں۔ ہم سب آپ کیلئے دعاگو ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی