انڈر۔18ایشیا ہاکی کپ : 23اہل کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لئے گئے

انڈر۔18ایشیا ہاکی کپ : 23اہل کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر۔18ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کیلئے جونیئر ٹیم کی سلیکشن میں پرچی مافیا اور سفارشیوں کا راستہ روکتے ہوئے 23اہل کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں ایک ہفتہ تک جاری ٹرائلز میچز کے بعد قومی انڈر۔18ٹیم کے کیمپ کماندنٹ و منیجر اولمپین کامران اشرف نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد 23کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ۔ شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں جہانگیر خان ، حق نواز، محمد سلام ، محمد احد ، محسن حسن ، محمد جمیل ، سلمان خان ، عثمان طارق ، عبد اللہ بخاری، محمد نافع، سعید اللہ، احتشام ، حارث سومرو، فیضان علی ، زرین خان ، محمد قاسم ، جواد خان ، خوشحال ، عمر مصطفی ، محمد ارسلان ، ندیم خان اور اکبر بھٹی شامل ہیں جو کیمپ کمانڈنٹ و منیجر اولمپین کامران اشرف کی نگرانی میں دو سیشن میں اپنی صلاحیتوں اور تکنیک کو بہتر بنائیں گے ۔ اس ضمن میں پاکستا ن ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ 125کھلاڑیوں کے پول میں سے انہیں نچلی سطح پر بہتر ٹیلنٹ ڈھونڈنے میں مدد ملے گی ، ٹیم کی سلیکشن صرف میرٹ پر کی جائے گی جس میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر اہل کھلاڑی کو اس کا حق دیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے انڈر ۔18ایشیا کپ کی تیاریوں کو فوکس کیا ہوا ہے اور تربیتی کیمپ کے دوران جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیک پر خصوصی توجہ دی جائے گا اور ان کا کیمپ نان اسٹاپ جاری رکھا جائے گا کیونکہ یہی نوجوان کھلاڑی پاکستان کی ہاکی کا مستقبل ہیں تاکہ آنے والے سالوں میں انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ، اس ضمن میں کیمپ کمانڈنٹ کامران اشرف کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بلا صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں۔
اور اسی لئے تربیتی کیمپ اتنے کھلاڑیوں کو مدعو کیا تا کہ کوئی بھی اچھا کھلاڑی کسی بھی صورت مس نہیں ہو اور ساتھ ہی ہر ایک کھلاڑی کو پورا چانس دیا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہیں ہو، انڈر۔18ایشیاہاکی کپ 15ستمبر سے 25ستمبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا۔