اتھلیکٹس کلب آف شاہدرہ کے زیر اہتمام30روزہ سمر اتھلیٹکس کیمپ کا افتتاح

اتھلیکٹس کلب آف شاہدرہ کے زیر اہتمام30روزہ سمر اتھلیٹکس کیمپ کا افتتاح

لاہور(پ ر) اتھلیٹکس کلب آف شاہدرہ کے زیر اہتمام اور پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 30روزہ نیو ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت سمر اتھلیٹکس کیمپ پی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ ٹاؤن میں آغاز ہوا۔ کیمپ کا افتتاح جاوید مسعود پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نے کیا۔ علاقہ بھر سے 200بچوں نے کیمپ میں شرکت کرنے کے لئے رجسٹریشن کرائی۔ ٹریننگ کیمپ کا مقصد نیو ٹیلنٹ کو ابھارنا اور اتھلیٹکس کے کھیل کو گراس روٹ لیول پر ترقی دینا ہے۔ کیمپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد دلشاد حسین اور چیئرمین ثاقب شیخ ہونگے۔ ٹریننگ کے پہلے روز پاکستان اتھلیٹکس ٹیم کے کوچ اصغر گل نے کھلاڑیوں کو بنیادی ٹیکنیکس اور جدید اتھلیٹکس فٹنس سے روشناس کرایا۔ ٹریننگ کیمپ میں پندرہ کوچز اتھلیٹکس کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی