یاسر شاہ نے 123سالہ پراناریکارڈاپنے نام کرلیا

یاسر شاہ نے 123سالہ پراناریکارڈاپنے نام کرلیا

لندن (آئی این پی )لارڈز کے گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 10 وکٹیں حاصل کرکے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔لارڈزمیں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں یاسرشاہ نے اپنی گھومتی گیندوں سے انگلش بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور مجموعی طور پر 10 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی میچ کی پہلی اننگز میں یاسرشاہ نے 6 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو اننگز میں لیڈ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری اننگز میں بھی یاسرکی بل کھاتی گیندوں کا انگلش بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، یاسرشاہ نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکارکیا ۔ واضح رہے کہ یاسر شاہ لارڈز میں 10 وکٹیں حاصل کرکے، ایسا کرنے والے پہلے ایشائی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا اس سے قبل پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سابق باؤلر چارلی ٹرنر کا 13 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا 123 سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس موقع پر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جبکہ لائن اور لینتھ پر باؤلنگ کرنے سے انھیں کامیابی ملی۔'میں خوش قسمت ہوں کہ مشتاق احمد کوچ اور انتخاب عالم ٹیم کے ساتھ ہیں، دونوں کے مشوروں سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی