پی بی سی سی سے منسلک کلبوں اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی تربیتی ورکشاپ (آج)شروع ہو گی

پی بی سی سی سے منسلک کلبوں اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی تربیتی ورکشاپ ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام ملک بھر میں کونسل سے منسلک کلبوں کے عہدیداران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ (آج) منگل سے بھوربن میں منعقد ہو گی جو 20 جولائی تک جاری رہے گی ٗپاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ورکشاپ میں پی بی سی سی سیکریٹر یز صدور اور نیشنل کونسلرز حصہ لیں گے۔ دو روزہ ورکشاپ میں بلائینڈ کرکٹ کے مختلف ماہرین اپنے اپنے موضوعات پر لیکچر دیں گے

مزید : کھیل اور کھلاڑی