چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی ،زیورات سے محروم

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی ،زیورات سے محروم

لاہور(ا پنے کر ا ئم ر پورٹر سے )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا - ذرا ئع کے مطا بق ڈیفنس بی میں واقع رزاق کی بیٹی کے بوتیک میں دوڈاکو گھس آئے اور تمام ملازمین کو یرغمال بنا کے بوتیک سے ڈیڑھ لاکھ کاہنہ میں مقصود کے سٹور سے دوڈاکو 35ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ٹاؤن شپ میں عشامہ سے ڈیڑھ لاکھ،لوئرمال میں احمد اسلم سے ایک لاکھ 23ہزار،فیصل ٹاؤن میں عدیل سے 50ہزاراور سبزہ زار مین عمر سے 45ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ہربنس پو رہ میں شاہد،نواب ٹاؤن میں شان، گلشن اقبال میں فاروق،اقبال ٹاؤن میں جواد،سمن آباد میں نذیر وحدت کالونی میں عمران کی گاڑیاں اورفیکٹری ایریا میں سعید،مصطفی آباد میں غلام نبی،گرین ٹاؤن میں وقاص،جوہرٹاؤن میں ہمایوں،مسلم ٹاؤن میں سمیع،سوال لائن میں شبیر اور اسلام پو رہ میں عدنان کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی