آزادکشمیر انتخابات،جماعت اسلامی کا امیدوار مسلم لیگ(ن) کے حق میں دستبردار

آزادکشمیر انتخابات،جماعت اسلامی کا امیدوار مسلم لیگ(ن) کے حق میں دستبردار

لاہور(جنرل رپورٹر )امیر جماعت اسلامی جموں وکشمیراور ایل اے 30جموں ون سے امیدوار اعجازاحمد کیانی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ناصر ڈار کے حق میں پر دستبرداری کا اعلان کردیا،ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ناصر ڈار کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہوا ہوں،کیونکہ میں یہ سمجھتا ہو کہ اس وقت ن لیگ ہی ایک ایسی جماعت ہے جو کشمیریوں کی صحیح ترجمان ہے اور مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے،انہوں نے کہا جماعت اسلامی کا کشمیر میں لیکشن پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ملکر لڑ رہے ہیں اور اسی سلسلہ کو یہاں بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔اس بات کا اعلان انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور رکن اسمبلی چوہدری محمد شہباز سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد پرویز ملک نے اعجاز احمد کیانی کا ن لیگ کے امیدوار ناصر ڈار کے حق میں دستبردار ہونے پر ان کااور ان کی جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نظریاتی جنگ میں قائد اعظم کے نظریات رکھنے والی جماعت کا انتخاب کیا، اس وقت آزاد کشمیر کے الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتتی نظر آرہی ہے ،پیپلزم پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بہت پیچھے جا چکی ہے ۔اوراس کا گراف بہت نیچے ہے،پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہی جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بہترین انداز میں آگے نکلے گیاور انشاء اللہ ن لیگ کی جیت سے جمہوریت بھی مضبوط ہوگی،انہوں نے کہا 20جولائی کو کشمیر سمیت ملک بھر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا،جس میں کشمیری عوام بھر پور شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہو گیا ہے وہ اپنے ہر جلسے میں تقریر نواز شریف سے شروع کرتا ہے اور کرپشن کے الزامات لگاتا ہے شکست کے خوف سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

مزید : صفحہ آخر