ڈی ایچ اے کیس، اشفاق کیانی کے بھائی کامران کیانی کے وارنٹ جاری

ڈی ایچ اے کیس، اشفاق کیانی کے بھائی کامران کیانی کے وارنٹ جاری

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) ڈی ایچ اے سکینڈل میں نیب نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ نیب نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی کے بھائی کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری ڈی جی نیب راولپنڈی اور آئی جی پنجاب کو ارسال کر دئیے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری کے مطابق کامران کیانی کی ایک رہائشگاہ، مکان نمبر 21/295 طفیل روڈ لاہور کینٹ ہے۔ تحصیل گوجر خان میں منگھوٹ ان کا آبائی گاؤں ہے۔ نیب نے احکامات جاری کئے ہیں کہ کامران کیانی کو گرفتار کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے تا کہ ڈی ایچ اے کیس کی انکوائری مکمل کی جا سکے۔

مزید : صفحہ اول