کراچی میں پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی میں پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاون میں پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس پر دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے اطلاع پر صالح نعیم بخاری گروپ کے کارندو ں کے خلاف آپریشن کیا جس میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ان کاکہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں صالح محمد رحمانی بھی شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور رینجرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرر ہے تھے جن کے قبضے سے 25کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور دو خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئی جو افغانستان میں تیار کی گئیں تھی ۔

مزید :

صفحہ اول -