دیر بالا، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

دیر بالا، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

دیر بالا: (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈوگدرہ کے گاؤں بدرکنی میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد علاقہ پناغار میں سڑک کے تنازعہ پر جرگے کیلئے گئے تھے۔ واپسی پر اسے سڑک کنارے نصب بم سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے امن لشکر کے رہنما اور تحصیل کونسلر سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تمام افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے میں سرچ ا?پریشن شروع کر دیا ہے

مزید : صفحہ اول