میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی،سرجن جنرل جی ایچ کیو مقرر

میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی،سرجن جنرل جی ایچ ...

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج نے میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو سرجن جنرل جی ایچ کیو مقرر کر دیا گیا ۔اس سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ڈپٹی سرجن جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ادھر لیفٹیننٹ جنرل عمران مجید کو وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈ یکل سائنسز مقرر کردیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول