سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کا معاملہ،سمری پر وزیر داخلہ نے دستخط نہیں کیے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے حوالے سے وزیر داخلہ نے سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے ہیں اور سمری کو دستخط کے بغیر ہی محکمہ قانون کو بھجوا دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت آج 19جولائی کو پوری ہو گئی ہے لیکن تاحال سمری پر وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے دستخط نہیں کیے گئے ہیں،دستخط کے بغیر ہی محکمہ قانون کو بھجوا دی گئی ہے، سمری محکمہ داخلہ سندھ نے تیار کی ہے اورسمری میں رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے ۔