مسلم لیگ (ن )خود جمہوری اقدار کی دشمن ہے،انجینئر یاسر گیلانی

مسلم لیگ (ن )خود جمہوری اقدار کی دشمن ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی مسلم لیگ (ن )خود جمہوری اقدار کی دشمن ہے شریف خاندان نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے مودی سے قربتیں بڑھانے والے میاں نواز شریف عالمی برادری میں کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے سے گریزاں ہیں۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو رکتے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے مسلم لیگ( ن) نے جمہوری اداروں کو تباہ کر دیا ہے جمہوریت میں وزیر اعظم جوابدہ ہوتا ہے پانامہ لیکس کا جواب دینے کی بجائے دکھ بھری کہانی سنائی جاتی ہے جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا جا رہا ہے، نواز شریف قوم کے پیسے سے عیاشی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ بزنس کرنے والے کشمیر کی آواز کیسے اٹھائیں گے بھیک مانگنے والے ملک کی آواز میں اثر نہیں ہو سکتا نواز شریف کبھی بھارت پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔