حصول علم کابنیادی اور اولین مقصد ’’رضائے الہٰی‘‘ ہوناچاہئے، مفتی عبدالعلیم

حصول علم کابنیادی اور اولین مقصد ’’رضائے الہٰی‘‘ ہوناچاہئے، مفتی ...

لاہور(خبر نگار خصوصی) ممتاز عالم دین وشیخ الحدیث دارالعلوم جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کہاہے کہ حصول علم کابنیادی اور اولین مقصد ’’رضائے الہٰی‘‘ ہوناچاہئے۔معاشرے میں برائی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے آگے بندباندھنا علماء کرام کادینی فریضہ ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں تاکہ ایک ماڈل مسلم معاشرے کاقیام ممکن ہوسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نئے تعلیمی سیشن کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں شیخ ا لحدیث مفتی انور القادری،مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب احمد چشتی،مولانا کلیم فاروقی،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدمدنی،قاری محمدذوالفقار علی نعیمی ،مولانا ارشد جاوید قادری،قاری محمدامیر قادری،قاری محمدمنظور حسین،مولانا محب الرسول،مفتی محمدعارف حسین ودیگر نے شرکت کی ۔

مفتی سیدزین العابدین شاہ، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،قاری محمدفیاض احمد،قاری عبدالرحما ن جامی،پیر فاروق احمد،قاری غلام رسول سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،مدرسین ،اراکین اور جامعہ نعیمیہ کے طلباء سمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ اساتذہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔ طالب علم اپنی تمام ترتوانائیاں علم کے حصول کے لئے خرچ کریں۔تقریب کے اختتام پر اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعابھی کروائی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4