ہیلتھ سائنسزیونیورسٹی کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ
لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام پیر کے روز مختلف پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔انٹری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 1030امیدواروں نے شرکت کی۔ یہ انٹری ٹیسٹ یو ایچ ایس اور اس سے الحاق شدہ اداروں میں جاری پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما، ایم فل اور ایم ایس سی پروگرامز میں داخلے کیلئے لازمی ہے۔