ٹویوکمپنی کے مالک کی عدالت طلبی

ٹویوکمپنی کے مالک کی عدالت طلبی

لاہور(نامہ نگار)ٹریڈ مارک ٹربیونل کے جج خالد نواز نے ٹویو کمپنی گوجرانوالہ کواٹلس ہنڈا کا مونوگرام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے ٹویو،کمپنی کے مالک کو آج 19جولائی کو عدالت میں طلب کرلیاہے۔

اٹلس ہنڈا کمپنی کی طرف سے ٹریڈ مارک ٹربیونل کے جج خالد نواز کی عدالت میں ٹویو کمپنی گوجرانوالہ کے خلاف دعویٰ دائر کیا گیا۔۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کمپنی اٹلس ہنڈا کا مونو گرام جس میں پرندے کا پر بنا ہوا ہے کو استعمال کررہی ہے جبکہ یہ مونوگرام ان کی کمپنی کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مونو گرام کو استعمال کرنے سے ان کی کمپنی کی ساخت خراب ہو رہی ہے ٹویو کو مونوگرام استعمال کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ٹویو کے مالک کو منگل کے روزعدالت میں طلب کرلیا۔اسی عدالت نے اٹلس ہنڈا کا مونوگرام استعمال کرنے پر نیوسہراب اور مائی ہنڈو کے خلاف بھی حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4