’’اجتماعی قربانی اورحج تربیتی کانفرنس‘‘کے سلسلہ میں اجلاس آج ہوگا

’’اجتماعی قربانی اورحج تربیتی کانفرنس‘‘کے سلسلہ میں اجلاس آج ہوگا

لاہور(خبر نگار خصوصی) تنظیم اتحادامت پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی15مقامات پر ’’اجتماعی قربانی اورحج تربیتی کانفرنس‘‘کے سلسلہ میں آج بدھ اجلاس ہوگا ۔جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والی کانفرنسوں کے بارے غوروفکر اورلائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں سٹی لاہور کے ٹاؤن ذمہ داران شرکت کریں گے ۔

جبکہ ایگزیکٹوبورڈ کے ممبران جن قاری غلام حسین نقشبندی شالامارٹاؤن، مفتی مسعود الرحمن داتا گنج بخش ٹاؤن، مفتی ابو بکر اعوان ایڈووکیٹ راوی ٹاؤن ،حاجی محمد ندیم بیگ ڈی ایچ اے ،عظیم صلاح الدین قادری شادباغ ٹاؤن، رحمان ندیم نشتر ٹاؤن ، محمد وقاص مرتضیٰ واہگہ ٹاؤن، سید شکیل احمداقبال ٹاؤن اوردیگر اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اورناظم اعلیٰ اتحادا مت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4