واپڈا کے محنت کشوں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس نکالا

واپڈا کے محنت کشوں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس نکالا

لاہور(خبرنگار) محکمہ بجلی واپڈا کے محنت کشوں نے کشمیری معصوم شہریوں کی بھارتی افواج کے ہاتھوں نسل کشی کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام سینکڑوں کی تعداد میں بختیار لیبر ہال لاہور سے زبردست احتجاجی جلوس نکالا یہ جلوس نسبت روڈ، میکلورڈ روڈ ، سے ہوتا ہوا لکشمی چوک پہنچا۔ جلوس کے شرکا نے کشمیری عوام کی نسل کشی کے خلاف بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جلوس کی قیادت بزرگ مزدور رہنماء خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹر ک ورکرز یونین (سی بی اے) نے کی ان کے ہمراہ حاجی محمد یونس، رانا شکور، چوہدری مقصود، مظفر متین، ساجد کاظمی، رانا محمد اکرم، شیخ شعیب، حاجی رمضان، دلاور خان، ذوالقرنین شاہ، لیاقت علی، سبط حسن ،نوشیر خان، سیدظہیر شاہ و دیگر نمائندگان موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1