پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،شیخ روحیل اصغر

پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،شیخ روحیل اصغر

لاہور (خبر نگار) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغرنے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں اور ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارت نے کشمیر میں جو ظلم و ستم روا رکھا ہے اس پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعثِ شرم ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا تھا ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم پاکستانی کسی صورت بھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔ کشمیر ہمارا ہے۔ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ کشمیر میں جو نہتے مسلمانوں کے خلاف بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے وہ بزدلوں کی نشانی ہے وہ یوتھ ونگ لاہور کے زیر اہتمام نکلنے والی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پرامتیاز احمد ، ابراز بٹ ، مقدس چوہدری ، عثمان شیخ، وقاص قریشی ، کاشف علی، ریحان خان ، فرزانہ کاظم، ساجدہ وسیم ملک، عاشر رانا ، فیصل باوا، فیصل اسلم، وحید ریاض مغل موجود تھے۔ شیخ روحیل اصغر نے مزید کہا کہ ترکی کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت ہی آزاد ریاست کا حسن ہے۔ فوجی بغاوت کے خلاف عوام کا سڑکوں پر نکلناہی نہیں بلکہ ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے آگے لیٹ جانا اس بات کی نوید ہے کہ عوام وزیراعظم طیب اردگان سے محبت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1