بلاول کی قیادت میں پی پی کو مضبوط کرنے کا کام شروع کر دیا ہے،احمد محمود

بلاول کی قیادت میں پی پی کو مضبوط کرنے کا کام شروع کر دیا ہے،احمد محمود

لاہور (نمائندہ خصوصی)بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے خود ہی رضاء کارانہ طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا اعلان کر دینا چاہیے۔ تاکہ ملک میں جاری بحران ختم ہو سکے پوری قوم کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہے آج بلاول بھٹو بھارتی حکمرانوں کو للکار رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کی کوارڈینیشن کمیٹی کا ا جلاس منعقد ہوا ہے جس میں تنظیم سازی کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے جنوبی پنجاب کے عوام آج بھی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں حکمران عوام کو دھوکہ دینے کے لیے جنوبی پنجاب کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں مگر فنڈز جاری نہیں کیے جاتے وسیب کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیپلز پارٹی جدوجہد کا آغاز کر چکی ہے بہت جلد عوام کی حمائیت سے حکمرانوں کیخلاف کامیاب تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو منعقد ہوئے تقریبا آٹھ ماہ ہونے کو ہیں۔ مگر حکومت پنجاب بلدیاتی سیٹ اپ چلانے اور اختیارات کی منتقلی میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ حکمران جماعت کے ممبران پارلیمنٹ کسی صورت بھی بلدیاتی اداروں کے اختیارات منتقل کرنا نہیں چاہتے۔ ملک میں مہنگائی بے روز گاری اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1