پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان کے قرضوں میں ہوشر با اضافہ ہوچکا ہے ،پاکستان کے ملکی اور غیر ملکی قرضے مجموعی طور پر 21ہزار550ار ب روپے کی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

،ملکی قرضے 1400ارب روپے ہوچکے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے صرف قرضے لینے میں ترقی کی ہے باقی کسی شعبہ میں حکومت ترقی نہیں کرسکی ،پنجاب میں جرائم کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ،عوام کے جان ومال کاکوئی تحفظ کرنے والا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کا روز نعرہ لگایا جاتا ہے لیکن عوام اب بھی مقدمہ درج کرانے کے لئے در بدر ہوتے ہیں ،عوام مشکلات کا شکار ہیں ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے اور حکمران قرضوں پر قرضے لئے جارہے ہیں ،موجودہ حکومت نے جتنے قرضے لئے ہیں ماضی میں کسی حکومت نے اتنے قرضے نہیں لئے

مزید : میٹروپولیٹن 1