پولیس اہلکاروں پر بم دھماکہ کرنیوالا دہشتگرد گرفتار

پولیس اہلکاروں پر بم دھماکہ کرنیوالا دہشتگرد گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)محکمہ ا نسداد دہشتگردی نے چھوٹے دھماکہ کے بعدپولیس اورسیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے جمع ہونے پر دوسرا دھماکہ کرنے کے واقعات میں ملوث خطرناک دہشت گرد اوربھتہ خور کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضہ سے دو خود ساختہ بم بھی برآمد کرلیے ملزم کو تفیتش کی غرض سے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس کو حساس اداروں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ خطرناک دہشت گرد کسی تخریبکاری کی واردات کی غرض سے پشاورآرہا ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے پشاورکے داخلی راستوں پر ناکہ بندیا ں کرتے ہوئے اچینی بالا رینگ روڈ پر ناکہ بندی کیدوران ملزم شیرالرحمان ولد فضل الرحمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضہ سے 500 گرام وزنی دو عدد دیسی ساختہ بم بھی برآمد کرلیے ملزم پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ ایک بم دھماکہ کے بعد پولیس پارٹی اورسیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے موقع پرہ جمع ہونے پر دوسرا بم دھماکہ کرتا تھا پولیس نے دہشتگر دکو مزید تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول