سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ ،2 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ ،2 پاکستانی جاں بحق

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)سعودی عرب میں ٹریفک کاالمناک حادثہ مالاکنڈایجنسی گاؤں تھانہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے دونوجوان جاں بحق نعشیں گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ملاکنڈکے گاؤں تھانہ کے دوبدقسمت نوجوان گاؤں نل کے حسین شاہ اورتھانہ کے امجدعلی اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب میں مقیم تھے عیدالفطرکے بعدٹریفک کے ایک حادثے میں دونوں رشتہ دارجاں بحق ہوگئے گزشتہ روزان کے نعشیں گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیااورہزاروں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا علاقے کے عوامی حلقوں نے حکومت سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ما لی امدادکامطالبہ کیاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول