صوابی ،اے این پی کے رہنماء محمد شعیب کو سپرد خاک کردیا گیا

صوابی ،اے این پی کے رہنماء محمد شعیب کو سپرد خاک کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ) نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اے این پی کے سابق ایم پی اے اور اصلاحی جر گہ رزڑ کے صدر حاجی محمد شعیب خان کو پیر کے روز ان کے آبائی گاؤں یار حسین ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازہ میں مرکزی رہنماؤں ارباب طاہر، ضلعی ناظم و ضلعی صدر اے این پی صوابی حاجی امیر الرحمن ، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حاجی محمد شیر از خان، اے این پی کے ایم پی اے احمد بہادر خان، ضلع ناظم مر دان حمایت اللہ مایار ،پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے انجینئر عثمان خان ترکئی ، ضلع بھر کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و کارکنوں ، سماجی رہنماؤں ، کارکنوں ، وکلاء ، سرکاری حکام اور عمائدین علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ حاجی محمد شعیب خان کو گذشتہ رات آٹھ بجے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے حجرے میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے کہ اس دوران ایک نامعلوم شخص حجرے میں داخل ہو کر ان کے سر پر پستول سے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس کے بعد حاجی محمد شعیب خان کو شدید زخمی حالت میں مر دان اور بعد ازاں ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں وہ رات بارہ بجے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا حاجی محمد شعیب خان 1997کے عام انتخابات میں اے این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 33صوابی3سے بھاری اکثریت سے صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے وہ تین بار اس وقت کے مرحوم ضلعی صدر حاجی رحمن اللہ خان کی بیرون ملک دورے کی عدم موجودگی کے دوران قائم مقام ضلعی صدر بھی رہے جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء دور میں چھ بار مختلف جیلوں میں پابند سلاسل رہے اس وقت وہ اے این پی یار حسین کے صدر اور اصلاحی جر گہ تحصیل رزڑ کے صدر تھے مقتول حاجی محمد شعیب نے علاقہ بھر میں خاندانوں رنجشوں اور دشمنیوں کے خاتمے میں ہمیشہ کلیدی کر دار ادا کیا ان کو بابائے امن کا ایوارڈ دے کر ایک منعقدہ تقریب میں امن کی پگڑی بھی پہنائی گئی تھی حاجی محمد شعیب ایک مخلص سیاسی ورکر کے علاوہ سماجی شخصیت تھے ان کو بابائے امن کے نام سے پکارا جاتا تھا مرحوم کا ایک بھائی سید غفار شاہ کافی عرصہ قبل انتقال کر چکے تھے مرحوم سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب نے اپنے پیچھے ایک بیوہ کے علاوہ دو بیٹے محمد ہمایون خان، محمد آیازاور دو بیٹیاں سو گوار چھوڑے ہیں سیاسی ورکروں کے مطابق شہید سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب کی نماز جنازہ ضلع صوابی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا حاجی محمد شعیب واحد سیاستدان تھے جو ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو گئے اس سے قبل ضلع میں کوئی بھی سیاسی ورکر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ نہیں بنے #

Back to Conversion Tool