جماعۃ الدعوۃ کے زیراہتمام کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں آج شروع ہوگا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک آزادی جموں کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواںآج19جولائی منگل کو شروع ہو گا۔ اس سلسلہ میں تیاریاں و انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں نے گزشتہ روز جلسہ گاہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق جماعۃ الدعوۃ آزاد کشمیر کے مسؤل عبدالعزیز علوی ، شمالی پنجاب کے مسؤل ابو احمد ، اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن و دیگر رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعزیز نے کہا کہ کشمیر میں بدترین ظلم وستم اور کشمیریوں کے بھرپور احتجاج کی وجہ سے تحریک ایک نیارخ اختیار کر چکی ہے۔ کشمیری مسلمان قربانیاں پیش کر کے اپنا حق ادا کر رہے ہیں ۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان بھی کشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا کردار ادا کرے اور مظلوم کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج ہسپتالوں میں گھس کر زخمی نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہیدکر رہی ہے۔ پوری حریت قیادت کو نظربند اور جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے سینکڑوں نوجوانوں کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں۔ اس بدترین ظلم و بربریت پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔ جماعۃالدعوۃ کشمیری مسلمانوں کی ہرممکن مددوحمایت کرے گی اور انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ اجائے گاانہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ مودی سرکار کی اس بدترین دہشت گردی پر بھی دنیا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور اقوام متحدہ، سلامتی کونسل جیسے اداروں نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ابو احمد نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و تشدد کیخلاف تمام مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک چلا رہے ہیں جس کے سلسلہ میں یہ پہلا بڑا پروگرام ہے کشمیر کارواں ہزاروں گاڑیوں، بسوں، کاروں ، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ہو گا۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کی جانب سے کشمیر کارواں کے حوالہ سے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔شرکاء کیلئے ہزاروں کی تعدا د میں بسوں اور گاڑیوں کا بندو بست کیا گیا ہے۔ تین ہزار سے زائد جماعۃالدعوۃ کے رضاکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔شفیق الرحمن نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد پہنچنے پر کارواں کا بھرپور استقبال کیا جائے گا ، جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کی جانب سے شرکاء کی ضیافت کی جائے گی۔ جڑواں شہروں میں بھی بھرپور تشہیری مہم چلائی جارہی ہے اور طلباء وکلاء تاجر سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کارواں میں شرکت کرے گی