فوج کودعوت دینے والے پہلے خود مستعفی ہوں ،اسلم ابڑو

فوج کودعوت دینے والے پہلے خود مستعفی ہوں ،اسلم ابڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فوج کودعوت دینے والے پہلے خیبرپی کے سے مستعفی ہوں ،جمہوری حکومت کاحصہ بننے والے عمران خان کوآمریت کی باتیں زیب نہیں دیتیں ،جمہوریت کابیج بونے والے ترک عوام آج طیب اردگان کی صورت جہوریت کاپھل کھارہے ہیں ،فوج کواقتدارسے زیادہ وطن کادفاع عزیزہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑونے کہاکہ آج جہوریت کیخلاف باتیں کرنے والے ساتھ ساتھ جموری حکومت میں اقتدارکے مزے بھی لوٹ رہے ہیں اگرتحریک انصاف کے سربراہ کوجمہوریت سے اتنی ہی نفرت ہے تووہ پہلے خیبرپی کے حکومت سے مستعفی ہوں ،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ جمہوریت کاپوداایک دم پروان نہیں چڑھتااس کے لئے برسوں اپنی جان کی قربانی دے کراس کی آبیاری کرناپڑتی ہے جمہوریت کے لئے اپناسب کچھ قربان کرنے والے ترکی کے عوام آج طیب اردگان کی صورت جہوریت کاپھل کھارہے ہیں،سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ سندھ نے کہاکہ جہویت کاحصہ بننے والے عمران خان کوایسی باتیں زیب نہیں دیتیں،پاکستانی افواج کواقتدارسے زیادہ وطن کادفاع عزیزہے آج چیف آف آرمی کے نیک نیتی کی وجہ سے ملک میں امن کی فضاء بحال ہورہی ہے اس کا سہراایک جمہوری وزیراعظم کوبھی جاتاہے وزیراعظم نوازشریف کی صورت آج پاک وطن ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہاہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر