کلرسیداں پولیس نے بھینس چور کو سیاسی شخصیت کے دباؤ پر چھوڑدیا

کلرسیداں پولیس نے بھینس چور کو سیاسی شخصیت کے دباؤ پر چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک سیاسی شخصیت کے دباؤ پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جانے والا بھینس چور چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بمہ گنگال کے رہائشی کی چوری ہونے والی بھینس جسے ایک 22سالہ نوجوان چوری کر کے گاڑی میں ڈال کر فروخت کرنے کیلئے لے جا رہا تھا کہ گاڑی ڈرائیور کو شک گزرنے پر اس نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی جہاں علاقہ کے نومنتخب چےئرمین بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر زوردیا اور بعد ازاں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروانے کی یقین دہانی کروا کر ملزم کو چھڑوا لیا۔ادھر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر مجید احمد نے رابطہ پر بتایا کہ انہوں نے ملزم کیخلاف کارروائی کرنی تھی مگر سیاسی مداخلت پر وہ ایسا نہ کر سکے تا ہم مدعی کی رضامندی پر ملزم نے ایک لاکھ دس ہزار روپے کی رقم ادا کر کے معاملہ رفع دفع کر دیا۔ادھر مقامی افراد نے مویشی چور کو تھانے سے چھڑوانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس اسے شامل تفتیش کرتی تو اس سے مزید مویشی چوریوں کی وارداتوں کا اعتراف کروایا جا سکتا تھا۔