انگریزی زبان کے اساتذہ نے متاثرکن صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،جین میک آرتھر

انگریزی زبان کے اساتذہ نے متاثرکن صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،جین میک آرتھر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امریکی سفارتخانہ کے انگلش ایکسس مائیکروسکالرشپ پروگرام کے 75سابق شرکا اسلام آباد میں16 سے17 جولائی کو منعقد ہونے پاکستان ایکسس ایلومینائے ری کنیکٹ نامی دو روزہ کانفرنس میں شریک ہوئے جس کا مقصد شرکا کی اپنے اپنے علاقوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کے حوالے سے صلاحیتوں کو نکھارنا اور پاکستان بھر میں انگریزی زبان کی تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسرجین میک آرتھر نے کہا کہ ان انگریزی زبان کے اساتذہ اور طلبہ نے اپنی متاثر کن قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور ان میں اپنے معاشروں کی بہتری کیلئے جذبہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک ملک بھر میں اپنے اپنے علاقوں میں دیرپا اور مثبت کردار ادا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔کانفرنس میں شریک افرادنے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تھا، اپنے علاقوں میں مسائل کے حل ،نئی تکنیک اور ٹیم بلڈنگ کے حوالے سے مختلف مہارتیں سیکھنے کے علاوہ دامن کوہ کے سبزہ زار میں عوامی خدمت کا ایک منصوبہ بھی مکمل کیا۔ قصور میں2014 سے2016 تک ایکسس پروگرام میں شرکت کرنے والے شان الہی نے کہا کہ انہیں پرانے ساتھیوں سے دوبارہ رابطے اور مقامی آبادیوں کے فائدے کے لئے ایلومنائی سرگرمیوں کے انعقاد پر بہت خوشی ہے۔حال ہی میں پاکستان بھر سے لگ بھگ3000 طلبہ نے امریکی سفارتخانہ کے انگلش ایکسس مائیکرواسکالرشپ پروگرام میں شرکت کی ہے۔ میں پاکستان میں اپنے آغاز سے اب تک تیرہ سے بیس سال تک کی عمر کے گیارہ ہزار طلبہ اب تک بعد ازاسکول انگریزی زبان کی کلاسز اور دیگر جامع تربیتی پروگرامز میں حصہ لے چکے ہیں۔شرکا اس پروگرام کے بعد اس قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ مستقبل میں امریکہ میں تبادلہ اور دیگر تعلیمی پروگراموں میں شرکت کیلئے مقابلہ کر سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر