مردان ،تھانہ سٹی پر خودکش حملہ میں سہولت کار گرفتار
مردان (بیورورپورٹ) پولیس نے تھا نہ سٹی پر خود کش حملہ کر نے والے حملہ آور کے اہم سہولت کار گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے ڈی ایس پی رورل فضل واحد خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ سٹی پر خود کش حملہ آور کا اہم سہولت کار سید ولید حسین ولد سید امام حسین سکنہ محب بانڈہ تھانہ شہباز گڑھ کے علاقہ میں موجود ہے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو کاگان مہاجر کیمپ کے قریب سے گر فتا رکر دیا ۔پو لیس کے مطا بق ملز م نے انکشاف کیا ہے کہ تھانہ سٹی پر خود کش حملہ آور عبداللہ غازی اس کا قریبی رشتہ دار تھا اور خود کش حملہ کر تے وقت انہو ں نے ان کہ کپڑے پہن رکھے تھے ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔